اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی راحیلہ حمید خان درانی بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کی اسپیکرمنتخب ہو گئیں۔ راحیلہ درانی بلوچستان کی تاریخ میں پہلی خاتون اسپیکر اسمبلی ہیں۔
پارٹی کی جانب سے ہدایت پرسابق اسپیکر اسمبلی میرجان محمد خان جمالی کے استعفیٰ کے بعد سے بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر کی نشست خالی تھی۔
راحیلہ درانی کے مقابلے میں جمعیت علمائے اسلام کے مفتی گلاب خان نے تاخیر سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو مسترد کر دیے گئے اور ریٹرننگ افسر نے اعلان کیا کہ راحیلہ درانی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو چکی ہیں۔
راحیلہ حمید خان درانی 2013 کے انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کیلئے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169